شائقین کی بڑی تعداد تھیٹر ہال کا رخ کر رہی ہے، اداکار طاہر نوشاد

اتوار 13 مئی 2018 14:00

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء)تھیٹر کے سینئر اداکار طاہر نوشاد نے کہا ہے کہ شائقین تھیٹر کی ایک بڑی تعداد تھیٹر ہال کا رخ کر رہی ہے‘ اس کی وجہ جاندار سکرپٹ اور اداکاروں کی محنت کے باعث تھیٹر کا معیار بلند اور اچھا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ان دنوں ’’ڈولی سجا کے رکھنا‘‘ میں اپنے فن کا جادو دکھارہے ہیں۔ ڈرامہ کے مصنف و ہدایتکار اظہر ملک ہیں جبکہ کاسٹ میں طاہر نوشاد‘ اکرم اداس‘ عامرسوہنا‘ ندیم برال‘ سلیم البیلا‘ سنہری خان‘ نیناں‘ برجو‘ دعا چوہدری‘ جیا بٹ شامل ہیں۔