سرحدیں وریاستی امور اور اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل سمیت مختلف سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج)ہونگے

اتوار 13 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سرحدیں وریاستی امور اور قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل سمیت مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس (آج)پیر کو ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سرحدیں و ریاستی امور کا اجلاس پیرکو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) صلاح الدین ترمذی، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر، سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر شمیم آفریدی، سینیٹر عطاء الرحمان، سینیٹر ثمینہ سعید، سینیٹر محمد ایوب، سینیٹر سجاد حسین طوری، سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر حاجی مومن خان، سینیٹر تاج محمد، سینیٹر اورنگ زیب خان اور سینیٹر ہلال الرحمان شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پیرکو ساڑھے 12 بجے دن پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر سلیم ضیاء، سینیٹر آغا شہباز درانی، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر سید محمد صابر شاہ، سینیٹر اشوک کمار ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر اسلام الدین شیخ، سینیٹر بسم اللہ خان تنگی، سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر احمد خان، سینیٹر خوش بخت شجاعت اور سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات کا اجلاس پیرکو 12 بجے دن پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر ہارون خان، سینیٹر میرنعمت اللہ زہری، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم، سینیٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمن اور سینیٹر رخسانہ زبیری شرکت کریں گی۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کاانتخاب کیاجائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پیر کو دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر ہارون خان ، سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر محمد اسد علی خان، سینیٹر محمد اکرم، سینیٹر مولوی فیض محمد، سینیٹر کیشو بائی، سینیٹرفیصل جاوید، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، سینیٹر محمد علی خان سیف، سینیٹر ستارہ امتیاز اور سینیٹر گل بشرا شرکت کریں گے۔

اجلاس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا انتخاب کیا جائے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کا اجلاس(آج) پیرکو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر شاہین خالد بٹ، سینٹر نجمہ حمید، سینیٹر سردار محمد یعقوب ناصر، سینیٹر محمد صابر شاہ، سینیٹر مولوی فیض محمد، سینیٹر سسی پلیجو، سینیٹر سید محمد علی شاہ جاموٹ، سینیٹر چوہدری محمد سرور، سینیٹر محمد ایوب، سینیٹر اورنگ زیب خان ، سینیٹر نگہت مرزا، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر میر محمد یوسف بادینی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کا چنائو کیا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹر آغا شہباز درانی، سینیٹر میر نعمت اللہ زہری سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی، سینیٹر اشوک کمار، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر عبدالرحمان ملک، سینیٹر رخسانہ زہری، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر فدا محد، سینیٹر سجاد حسین طوری، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ اور سینیٹرثناء جمالی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔