شمالی کوریا کا اپنی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان

جوہری تنصیبات 23 اور 25مئی کے درمیان تباہ کر کی جائیں گی ،امریکا، جنوبی کوریا سمیت غیرملکی صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو 23 اور 25مئی کے درمیان تباہ کرنے کا اعلان کر دیا ،مریکا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کورین میڈیا کے مطابق شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات بند کرنے کے لیے تکنیکی اقدامات کر رہا ہے اور جوہری تنصیبات کے خاتمے کے دوران سرنگوں، ریسرچ عمارتوں اور چیک پوسٹوں کو دھماکوں سے تباہ کیا جائے گا ۔

ان تنصیبات کو 23 اور 25 مئی کو تباہ کیا جائے گا اور اس موقع پر امریکا، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔دوسری جانب عالمی سطح پر شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تنصیبات ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔واضح رہے ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات 12جون کو سنگاپور میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :