مشتاق احمد کیریبیئن کرکٹرز کی کوچنگ کیلئے ویسٹ انڈیزپہنچ گئے

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اینٹیگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) مشتاق احمد کیریبیئن کرکٹرز کی کوچنگ کیلیے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مشتاق احمد نے کہا کہ فاسٹ بولرز کے کیمپ میں کرٹلی امبروز کی رفاقت میں اچھا وقت گزرا، سابق پاکستانی لیگ اسپنر نے ازراہ مذاق کہا کہ طویل قامت پیسر کا قد پہلے سے بھی زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مشتاق احمد نے ایک ماہ کیلیے ویسٹ انڈین اسپنرز کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔