ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کراپاز نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا

اتوار 13 مئی 2018 18:20

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کراپاز نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا، برطانوی سائیکلسٹ سیمن یاٹس کا مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کے آٹھویں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، ایکواڈور کے سائیکلسٹ رچرڈ کراپاز نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 11 منٹس اور 35 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، اٹلی کے ڈیوڈ فارمولو نے دوسری اور فرانس کے پینوٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، برطانوی سائیکلسٹ سیمن یاٹس 31 گھنٹے، 43 منٹس اور 12 سیکنڈز کے ساتھ مجموعی برتری پر قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :