پیرس حملہ آور چیچنیا میں پیدا ہوا تھا،پولیس

اتوار 13 مئی 2018 18:50

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) پیرس میں چاقو سے کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے دن پولیس نے بتایا ہے کہ اس حملے کی چھان بین دہشت گردانہ حملے کی طور پر کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سن 1997 میں روسی علاقے چیچنیا میں پیدا ہوا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کے والدین سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :