کلر کہار ،وزیر تعلیم رانا مشود کے احکامات ہوا میں،سرکاری سکولوں نے بھی تین ماہ کی فیس یک مشت وصول کرنا شروع کر دی

اتوار 13 مئی 2018 19:30

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) )وزیر تعلیم رانا مشود کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے سرکاری سکولوں نے بھی تین ماہ کی فیس یک مشت وصول کرنا شروع کر دی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز وزیر تعلیم رانا مشود نے اپنی پریس کانفرنس میں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کو چھٹیوں کی فیس یک مشت نہ لینے کے احکامات جاری کئے ان کے احکامات پر سرکاری سکولوں نے ہی عمل نہ کرتے ہوئے تمام بچیوں و بچوں سے تین مہینے کی فیس وصول کرنا شروع کر دی ہے اور جو طالبہو طالبات فیس ادا نہیں کرتے انہیںتزلیل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جس کت بعد پرائیویٹ سکولز نے بھی فیس کی وصولی شروع کر دی ہے کہ چھٹیوں میں فیس لینے کون آئے گا عوام نے وزیر تعلیم رانا مشود سے اپبے احکامات پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :