حضرو کے نواحی گائوں رحموں میں مکان کے پردے گرنے کی وجہ سے دس سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

اتوار 13 مئی 2018 20:00

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) حضرو کے نواحی گائوں رحموں میں طوفان کی وجہ سے مکان کے پردے گرنے کی وجہ سے دس سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام حضرو اور نواحی علاقوں میں آنے والے شدید طوفان کی وجہ سے نواحی گائوں رحموں کی دس سالہ صفہ شبیر جو قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے بعداپنے گھر آئی جہاں انکے گھر زیر تعمیر مکان کے پردے شدید طوفان کی وجہ سے گر گئے جس کی زد میں آکر صفہ شبیر شدید زخمی ہو گئی جسکو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی بچی کی اچانک موت سے علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی

متعلقہ عنوان :