بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی

اتوار 13 مئی 2018 20:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بحریہ نیشنل انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ (آج) پیر سے شروع ہوگی۔ دو روزہ ایونٹ میں مختلف سکولوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں میسیج گرامر سکول ازمیر ٹائون ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس ، فکرِ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ ، ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بال شوکت جاوید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :