سپیکرقانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ پیکیج کو مسترد کرنے سے متعلق بیانات کی تردیدکردی ، میڈیا میں حقائق کے منافی خبریں چلا رہا ہے، اجلاس میں کسی قسم کی تلخی نہیں ہوئی تھی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) سپیکرقانون ساز اسمبلی فدا محمد ناشاد کی جانب سے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ پیکیج کو مسترد کرنے اوربرہی کے حوالے سے میڈیا میں جاری بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تمام پارلیمانی ممبران نے مجوزہ مسودے کو منزل کی جانب پیش رفت تصور کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے کمیٹی بنائی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر اختیارات مل رہے ہیں جوخوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں تمام پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے مجوزہ مسودے پراطمینان کا اظہارکیا۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کسی قسم کی تلخی نہیں ہوئی تھی میڈیا میں حقائق کے منافی خبریں معزز ممبران سے ذرائع کے حوالے سے منصوب کرنے کے بجائے صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ممبران سے رابطہ کرکے خبریں شائع کی جائیں تاکہ قارئین میں اخبار کی ساکھ متاثر نہ ہو۔