الیگزینڈر زیوریف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 14 مئی 2018 11:10

میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جرمنی کے نامور ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم کو شکست دیکر مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :