سعودی عرب،2017 میں ٹائر سکریچنگ کی 4 ہزار وارداتیں ریکارڈ

پیر 14 مئی 2018 11:50

مدینہ منورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) محکمہ ٹریفک نے اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 2017ء کے دوران مملکت بھر میں ٹائر سکریچنگ کی 4565 وارداتیں ریکارڈ پر آئیں۔

(جاری ہے)

مشرقی علاقے میں سب سے زیادہ ٹائر اسکریچنگ کی گئی۔ ریاض کا نمبر دوسرا جبکہ مکہ مکرمہ اور عسیر تیسرے نمبر پر ہیں۔ سب سے کم ٹائر سکریچنگ کے واقعات بہاء نامی علاقے میں دیکھنے میں آئے۔ وہاں کل 12خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔