پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کل ہوگی

پیر 14 مئی 2018 14:33

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پہلی پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کل15 مئی کو الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہوگی، پنجاب سپورٹس بورڈ کے ترجمان عبدالرئوف کے مطابق باکسنگ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ‘ تقریب کے مہمان خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ہوں گے، اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ساتھ ہوں گی،عوام کی دلچسپی کیلئے باکسنگ کی سپیشل فائٹس بھی ہوں گی، تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی شو ہوگا، معروف گلوکار عارف لوہار، عینی،ملکو، سرمد قادر اور متعدد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس موقع پر گرینڈ فائرورکس شو بھی ہوگا، معروف اداکارہ صوفیہ مرزا اور ذوہیب اظہر کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے، تقریب میں شرکت صرف دعوت نامے پر ممکن ہو سکے گی، دعوت نامے سپورٹس بورڈ پنجاب کے میڈیا سیل سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :