00اور 100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(آج) ہو گی

پیر مئی 15:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر انتظام 1500اور 100روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) 15مئی کو ہو گی ۔مرکز قومی بچت کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ 1500روپے کے قومی انعامی بانڈز کی سال رواں کی 13ویں اور مجموعی طور پر 74ویں قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی جبکہ 100روپے کی سال رواں کی 14ویں اور مجموعی طور پر 22ویں قرعہ اندازی بھی منگل 15مئی کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات ‘ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔ اسی طرح 100 روپے والے قومی انعامی بانڈکا پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے کی1199 انعامات ہیں۔ اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے۔

متعلقہ عنوان :