بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلی کی مشیر خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید احمد ہاشمی نے صوبائی بجٹ 2018-19ایوان میں پیش کیا

پیر 14 مئی 2018 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلی کی مشیر خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعید احمد ہاشمی نے صوبائی بجٹ 2018-19ایوان میں پیش کیا ،بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون مشیر خزانہ نے صوبائی بجٹ ایوان میں پیش کیا ،مشیر خزانہ نے پراعتماد لہجے میں 50منٹ سے زیادہ بجٹ ایوان میں پڑھ کر پیش کیا ،اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،صوبائی وزراء ،مشیروں اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی ۔