چنیوٹ،حکومتی مدت پوری ہونے تک شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں،رائے منظور حسین ناصر

ادھورے کاموں پر آفیسران کو موجود رہنے کی تلقین کریں میں خود موقع پر جا کر تمام کاموں کا جائزہ لوں گا ، عدم توجہ پر سخت ایکشن لوں گا ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی متعلقہ افسران کو ہدایات

پیر 14 مئی 2018 21:56

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) حکومتی مدت پوری ہونے تک شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں،ادھورے کاموں پر آفیسران کو موجود رہنے کی تلقین کریں میں خود موقع پر جا کر تمام کاموں کا جائزہ لوں گا ، عدم توجہ پر سخت ایکشن لوں گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر نے ڈویلپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ میں متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈویلپمنٹ کمیٹی ممبران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر ،ایم این اے قیصر احمد شیخ،ڈپٹی ڈائیریکٹر ڈیویلپمنٹ سعید احمد ، ایکسین پبلک ہیلتھ محمد ریاض کے علاوہ مختلف علاقوں کے معززین ،میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ، مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین نے ایم این اے قیصر احمد شیخ اور ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر کو اپنے علاقوں میں رکے ہوئے منصوبوں کے بارے میںآگاہ کیا ، جس پر ایکسین پبلک ہیلتھ محمد ریاض اور ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سعید احمد نے ان منصوبوں میں رکاوٹ کی وجوہات کے بارے میں آگاہ کیا ، ایک سوال کے جواب میں ایکسین پبلک ہیلتھ نے کہا کہ ریلوے پارک کا سامان جنگلے وغیرہ لاہور سے یہاں پہنچ چکے ہیں انہیں لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے ، اس موقع پرڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر نے کہا کہ عوام الناس پبلک پارک ریلوے کے بارے میں بہت شکایات کر رہے ہیں آپ وہاں کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ایسا نہ ہو کہ میں انکو بلیک لسٹ کر دوں اور 3سال کے لیے انہیں جیل بھجوا دوں ،جس پر متعلقہ آفیسران نے یقین دہانی کروائی کہ تمام کام تیزی سے مقررہ مدت میں مکمل کر لیے جائیں گے ،

متعلقہ عنوان :