موجودہ صوبائی حکومت کی فن وثقافت کے فروغ کے لئے انقلابی اقدامات قابل ستائش ہیں ،گلوکار فضل وہاب

پیر 14 مئی 2018 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) ممتاز موسیقار اور گلوکار فضل وہاب درد نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت نے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کادوسرا فیز مکمل کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے فن وثقافت کے فروغ کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں،اس سے فنکار برادری کے بہت سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور اسی طرح انکی حیثیت بھی تسلیم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض نقاد غیرضروری تنقید کرکے کمیٹی ممبران کو نشانہ بنارہے ہیں جو کہ غلط ہے، کمیٹی نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اہل اور مستحق فنکاروں کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرفارمنگ آرٹ میں جی ایم پی ٹی وی شوکت علی ارباب روف شاہد خان بختیار خٹک اور دیگر ممبران نے انتہائی غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ہے اور نوجوان گلوکاروں کی جانب سے کمیٹی ممبران کے ذات پر حملے تشویش کی بات ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوان ہنرمندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خوب محنت کرکے فن کوآگے لے جانے میں کردار ادا کرے، فضل وہاب درد جو کہ ۱۹۷۱ میں ضلع چارسدہ کے گاوں شیخو میں پیدا ہوئے ہیں خیبرپختونخوا کے انتہائی سنجیدہ اور سینئر گلوکار و موسیقار ہیں جن کے بنائے گئے طرز کافی شہرت رکھتے ہیں جن میں "پہ تا مئین شومہ" "محبتونہ" اور "زہ کنہ گورو بہ جانانہ" کافی مشہور ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :