ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار

جمعرات 9 مئی 2024 23:08

ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) پولیس کی وردیوں میں ملبوس 8مسلح افراد نے رینٹ اے کار شووروم مالک محمد ارشد کو اغوا کر کے 43ہزار روپے بھتہ وصول کر لیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے جعلی پولیس آفیسر کوگرفتارکرلیا۔واقعات کے مطابق نیو فرید ٹائون ساہیوال کے محمد ارشد نے رینٹ اے کار گاڑیوں کا شوروم بنا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

26اپریل کی رات کو ماہم نامی خاتون کا فون موبائل پر آیا اور اسے گاڑی دے کر جانے کے لیے کہا جب محمد ارشد گاڑی لے کر گیاتو ماہم اپنی ماں کے گھر کوٹ خادم علی شاہ جا رہے تھے تو رانا اکمل ،پولیس یونیفارم آفیسر رانا ضیاء، مصطفی اور ماہم نے گاڑی سے اتر کر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کالج چوک سے اے پی وی وین میں سوار مسلح افراد کے ہمراہ اغوا کر لیااور نا معلوم مقامات پرلے کر گھومتے رہے ۔

نقدی43ہزار روپے چھین لی اور تین لاکھ روپے کا بھتہ مانگا اور اسے رہا کرنے کے لیے ورثاء کو بلیک میل کیااور اسے بعد ازاں سڑک پر چھوڑ گئے ۔محمد ارشد نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت کر لی اور پولیس فرید ٹائون نے ج محمد ارشد کی مدعیت میں مقدمہ149, 148, 171, 170, 384, 365ت پ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے پولیس نے جعلی پولیس افسر سمیت تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔