حافظ آباد، نواحی گائوں چھنی وزیرہ کے رہائشی معمر شخص کو جرمن میں اسکے بیٹے نے ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

پیر 14 مئی 2018 23:15

ْ حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں چھنی وزیرہ کے رہائشی معمر شخص کو جرمن میں اسکے بیٹے نے ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔ متوفی کی نعش چھنی وزیر ہ پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھنی وزیر کا رہائشی 60سالہ محمد عظمت ولد محمد حسین گذشتہ چالیس برس سے جرمنی میں مقیم چلا آرہا تھا۔جہاں مبینہ طور پر اسکے بیٹے محمد یوسف نے جس کا مبینہ طور پر دماغی توازن درست نہ تھا اس نے باپ کے سر میں ہتھوڑے مار کر اسے ہلاک کردیا۔ مقتول محمد عظمت کی نعش یہاں نواحی گائوں چھنی وزیرہ میں پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار ہوگئی ۔بعدازاں مقتول کی آہوں اور سسکیوںمیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :