ضلع ڈیر ہ غازیخان کے چاروں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیاگیا

پیر 14 مئی 2018 23:48

ڈی جی خان۔ 14مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)ضلع ڈیر ہ غازیخان کے چاروں رمضان بازاروں کو فنکشنل کر دیاگیاہی․ ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید نے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا اورفراہم سہولیات کا جائزہ لیا ․ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا ، ڈی ایم او محمد اسد علی اورد یگر افسران موجود تھے ․ ڈپٹی کمشنر رمضان بازاروں کے مختلف سٹالز پر گئے ․ نرخ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا․ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رمضان بازاروں میںہر طبقہ کے صارفین کیلئے ریلیف مہیا کیاگیاہی․ اوپن مارکیٹ کی نسبت معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں ․ عوام رمضان بازاروں کا رخ کریں ․ ڈپٹی کمشنر نے ماڈل بازار ، چوک چورہٹہ ، کو ٹ چھٹہ اور تونسہ میں قائم رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔