اعصام الحق کا فاتحانہ آغاز، اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 15 مئی 2018 14:50

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ سنتیاگو گونزالیز نے پہلے رائونڈ میں ڈائیگو اور شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اعصام پری کوارٹر فائنل میں (آج) بدھ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ڈائیگو اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار ڈینس شاپووالوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، اعصام اور سنتیاگو کو پری کوارٹر فائنل میں آج بدھ کو برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :