ڈرگ رولز 2017ء کو پی سی ڈی اے کے نمائندگان کی تائیدحاصل ہے اعتراضات بلاجواز ہیں،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ
منگل 15 مئی 2018 21:16
(جاری ہے)
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں جاری کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہڑتال اور مظاہرے عوامی مفاد کے خلاف ہیں۔
ڈرگ رولز 2017کے تحت صوبے میں غیر مستند افراد ادویات کی خرید وفروخت نہیں کرسکیں گے،صرف مستند اور لائسنس یافتہ کیمسٹس،فارمیسی ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیل ڈیلرزہی کام کے مجاز ہونگے جنکے لیے واضح پیمائش ،تصریحات اور مخصوص رنگ کے سائن بورڈز متعین کردیے گئے ہیں۔لائسنسوں کے اجراء کے لیے رولز میں آسان اور سہل طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ادویات کو ذخیرہ اور تقسیم کرنے کے طریقہ کار کو بھی رولز میں واضح کیا گیا ہے جبکہ مجاز ایجنٹ کو ادویات کی تیاری اور بعد از فروخت ثبوت کے بارے میں جان کاری کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ ڈرگ سٹورز پر صرف مستند افراد کے زیر نگرانی ادویات فروخت کی جائیں گی تاکہ ادویات کا غلط استعمال بھی روکا جاسکے۔محکمہ صحت کے مطابق ان تمام اقدامات سے کہیں بھی کسی فارمسسٹ،ڈرگ ڈیلر ،ڈسٹری بیوٹر اور سٹور مالکان کو کوئی بھی نقصان نہیں بلکہ یہ تمام تر اقدامات عوام کی زندگی و صحت کے ضامن کے طور پر اٹھائے گئے ہیں۔کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی حالیہ ہڑتال سے غریب مریضوں کو تکلیف و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ بے جا اور ناانصافی ہے۔ مزید برآں سول سوسائٹی کی جانب سے بھی محکمہ صحت کی جانب سے ڈرگ رولز میں ترامیم کے حق اور کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن کے بلاجواز مظاہرے اور ہڑتال کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے اقدامات کی تائید میں نعرے بازی کی گئی جبکہ ذاتی مفاد کے لیے قیمتی زندگیوں کو دائو پر لگانے والے کیمسٹس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.