سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

منگل 15 مئی 2018 22:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان بالا کا اجلاس دو ہفتے جاری رہا اور اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ پر بحث کے ساتھ ساتھ قانون سازی کی گئی اور فنانس بل 2018ء کیلئے سفارشات قومی اسمبلی کو منظور کر کے بھجوائی گئیں۔۔۔ شیرازراٹھور