آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ گیا، ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 مئی 2018 20:22

آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ گیا، ٹیم کا ..
ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں کھیلے جانے والے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے آئرلینڈ کو میچ کے پانچویں روز 160 رنز کا ہدف حاصل کرکے 5 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ میچ تاریخی اس لحاظ سے تھا کہ آئرلینڈ کیلئے یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

تاہم آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ فتح کے باجود پاکستان کو بہت مہنگا پڑ گیا ہے۔ میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کے کیمپ سے تشویش ناک خبر آئی ہے۔ آئرلینڈ کیخلاف میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اب ممکنہ طور پر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

محمد عامر کی غیر موجودگی میں وہاب ریاض یا میر حمزہ کو قومی ٹیم میں شامل کر لیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ایک سے 2 روز میں کر لیا جائے گا۔ واضح  رہے کہ محمد عامر نے آئرلینڈ کیخلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے دوران شاندار باولنگ کا  مظاہرہ کیا۔ تاہم میچ کے دوران متعدد مواقعوں پر محمد عامر کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور انہیں گیند بازی سے بریک لینا پڑی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ محمد عامر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ اسی لیے وہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :