پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی پہلی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا
سینیٹ میں فاٹا ارکان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے پی جے اے کے پہلے منتخب صد ر طاہر خان، جنرل سیکرٹری گوہر محسود اور دیگر عہدیداران سے حلف لیا
منگل 15 مئی 2018 21:49
(جاری ہے)
بشری گوہر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مرکزی میڈیا میں پشتونوں خصوصاً فاٹا کے مسائل پر موثر بات نہیں ہوتی۔
بدقسمتی سے میڈیا میں سنسر شپ پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔ پشتون صحافیوں کو سنسر شپ کا حصہ بننے کی بجائے پشتون قوم کے مسائل بھی اجاگر کرنے ہونگے۔ تقریب سے خطاب میں سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پشتون صحافی پختونوں کی زبان، ثقافت کی حفاظت کے لئے کردار ادا کریں گے۔ پشتون قوم اس وقت کئی مسائل کا شکار ہے۔ پشتون صحافی اپنا قلم اور مائیک فاٹا کے مظلوم صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کریں۔فرحت اللہ بابر نے کہا ’’پی جے اے‘‘کے ساتھ ہر فورم پر مکمل تعاون کریں گے۔ پشتون صحافیوں نے جو حلف اٹھایا ہے امید ہے اس پر مکمل عمل درآمد بھی کریں گے۔ "صدر "پی جے ای" طاہر خان اور گوہر محسود نے اس موقع پر کہا کہ پی جے اے " تمام پشتون صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ صحافت میں سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔تمام سیاسی وابستگیاں سے بالاتر ہو کر راولپنڈی اسلام آباد کے پشتون صحافیوں کی فلاح و بہبود پہلا اور اہم مقصد ہے۔ صحافت پر پابندیاں نہیں بات نہیں، میڈیا مالکان کو جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.