ملتان،مارکیٹ کمیٹی فیس ادا کرنے پر 6 یونٹس کوڈی سیل کردیاگیا

منگل 15 مئی 2018 22:18

ملتان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مارکیٹ کمیٹی کے واجبات ادا نہ کرنے پر انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں واقع 10 یونٹس جنہیں سیل کردیاگیاتھاکو اسٹنٹ ڈائریکٹر (زرعی مارکیٹنگ)آصف رضا کی زیرنگرانی مارکیٹ کمیٹی فیس ادا کرنے پرڈی سیل کردیاگیا ہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زرعی مارکیٹنگ )آصف رضانے بتایاکہ 6اداروں سے تین لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے جبکہ دیگرادارے بھی آئندہ چند روز میں ادائیگی کردیں گے ۔ mn/ads/msc2023

متعلقہ عنوان :