پنجاب فوڈاتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں،لاکھوں روپے جرمانے عائد

منگل 15 مئی 2018 22:38

ملتان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزسائوتھ کی سر براہی میںجنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئے آئسکریم یونٹ سر بمہر کر دیا۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر155,000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بہاولپور اور گردونواح میںچیکنگ کر تے ہو ئے غیر معیاری رنگ،زنگ آلود مشینری ، مضرِ صحت اجزاء کے استعمال ،غلط لیبلنگ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے نیو اجوہ آئس کریم یونٹ کو سر بمہر کر دیا۔ضلع مظفر گڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات، ناقص آئل اور کھلے رنگوں کے استعمال پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو36,000کے جرمانے عائد کر دیے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ،مضرِصحت اجزاء کے استعمال ،سٹوریج کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو29000کے جرمانے عائد کیے۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رحیم یار خان،راجن پور، لودھراں، بہاولپور اور لیہ میںکارروائیاں کر تے ہو ئے سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے،صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی پر89,500کے جرمانے عائد کیے ۔

ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ 1600کلوپھپھوندی لگا اچار ،150لٹر ناقص آئل،2000قلفیاں،45کلو ممنوعہ چائنیز نمک،30کلوحشرات زدہ مٹھائی اور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں متعدد فوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :