دنیاوی رشتوں میں ماں کا رشتہ سب سے زیادہ مقدس اور محترم ہے، صاحبزادہ محمد دائود رضوی

منگل 15 مئی 2018 23:30

گوجرانوالہ ۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)دنیاوی رشتوں میں ماں کا رشتہ سب سے زیادہ مقدس اور محترم ہے ‘ اسلام میں والدین خصوصاً والدہ کے حقوق اور ادب و احترام بجا لانے کی بہت زیادہ تاکیدکی گئی ہے ، انسان کا ہر دن والدین کیلئے عزت و احترام اورعقیدت و محبت سے عبارت ہونا چاہیے،اسلام کی تعلیمات حقانیت پرمبنی ہیں اور ان پر عمل کرکے انسان صرف ایک دن کیلئے ماں باپ کا فرمانبردار بننے کی بجائے ساری عمر ماں باپ کی خدمت کرکے ان کی دعائیں اور دین ودنیا کی کامیابیاں سمیٹ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہارالحاج صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے مدرز ڈے کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔