ایران میں بنیادی خلیوں کے کارخانے کا افتتاح

بدھ 16 مئی 2018 10:50

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ایران میں بنیادی خلیوں کی پیداوار کے متعلق مغربی ایشیا کے پہلے کارخانے کا افتتاح ہوگیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں اس کارخانے کا افتتاحایسے موقع پر ہوا ہے کہ صرف امریکا اور جاپان جیسے چند ممالک ہی بنیادی خلیوں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔اس کارخانے میں تیار کی جانے والی دوا کی اہمیت، مریض کے بنیادی خلیوں سے استفادے ، سیل کلچر اور قرنطینہ میں ہے جو خلیوں کا کلچر مکمل ہونے کے بعد انہیں مریض کے جسم میں منتقل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کارخانے میں تیار کی جانے والی دوائیں ارتھروز، دل اور جلدکی بیماریوں کے علاج میں کام آتی ہیں۔کارخانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی امریکی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ تصور کہ پابندیوں کے ذریعے ایران کو طبی وسائل اورادویات کی سپلائی روکی جا سکتی ہے، ایرانی قوم کی صلاحیتوں کیبارے میں اس کی عدم واقفیت کا نتیجہ ہے۔ایران کے وزیر صحت نے بھی کہا کہ بنیادی خلیوں کے شعبے میں ایران کا دنیا میں 15واں اور علاقے میں پہلا مقام ہے۔