امریکہ اورجنوبی کوریا کہ درمیان کل سے فوجی مشقوں کا آغازہوگا

مشقوںمیں بی 52 بمبار طیارے اور ایف 15 جیٹ طیارے بھی شامل ہیں،امریکی میڈیا

بدھ 16 مئی 2018 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) امریکہ اورجنوبی کوریا کہ درمیان کل(جمعہ سی) سے فوجی مشق میں 100 کے قریب جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں جن میں بی 52 بمبار طیارے اور ایف 15 جیٹ طیارے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور شمالی کوریا نے ہمیشہ یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ مشقیں صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1953 میں کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت ہوتی ہیں۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان بدھ کو ہونے والی ملاقات اس ہفتے کے شروع میں طے ہوئی تھیں۔اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے سربراہان کی 27 اپریل کی ملاقات کے بعد کا لائحہ عمل طے کیا جانا تھا۔گذشتہ ماہ ہونے والی تاریخی ملاقات میں شمالی کوریا کے کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے مون جائی ان نے مشترکہ اعلان کیا تھا کہ خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :