ورلڈ کپ کیلئے برازیلین اسکواڈ کا اعلان، انجرڈ نیمار بھی شامل
میگا ایونٹ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائیگا
بدھ 16 مئی 2018 12:33
(جاری ہے)
برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ کے گروپ ای میں موجود ہے جہاں اسے کوسٹاریکا، سربیا اور سوئٹزرلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا اور وہ 17 جون کو عالمی ٹائٹل کیلئے اپنی مہم کا آغاز کریگی۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں نیمار، تیاسن، گبرائل جیسز، روبرٹو فرمینو، ایلیسن، ایڈرسن، کاسیو، ڈانیلو، فاگنر، مارسیلو، فلپ لوئس، تھیاگو سلوا، مارکنہوس، میرانڈا، کاسمیرو، فرننڈنہو، پاؤلنہو، فریڈ، ریناٹو، فلپ کوٹنہو، ولین اور ڈوگلس پر مشتمل ہے۔ادھر عالمی چمپئن جرمنی نے بھی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور 2014 ورلڈ کپ میں جرمنی کو چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن بنوانے والے ماریو گوٹزے اسکواڈ یں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ماریو گوٹزے نے 4 برس قبل ارجنٹائن کے خلاف فائنل میچ میں اضافی وقت میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے جرمنی کو چمپئن بنوایا تھا۔ انجری سے دوچار بایرن میونخ کے گول کیپر مینوئل نوئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں انہوں نے 4سال قبل شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔جرمنی کو میگا ایونٹ میں گروپ ایف میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ میکسیکو، سوئیڈن اور جنوبی کوریا سے ہو گا اور وہ 17 جون کو ٹائٹل کے دفاع کی مہم کا آغاز کرے گی۔اعلان کردہ 27 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں برڈ لینو، مینوئل نوئر، مارک اینڈر، کیون ٹریپ، جیروم باؤٹینگ، ماتھیاس گنٹر، جونز ہیکٹر، میٹس ہوملز، جوشوا کیمچ، مارون پلاٹن، انتونیو روڈیگر، نکلاس سول، جوناتھن تا، جولین برانٹ، جولین ڈریکسلر، لیون گورٹسکا، ایلکے، سیمی کھدیرا، ٹونی کروز، میسٹ اوزل، سیبستیان روڈی، لیروئے سین، ماریو گومز، تھامس مولر، نلز پیٹرسن، مارکو ریوس اور ٹیمو ورنر شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.