ترکی نے اسرائیلی قونصل جنرل کو واپس جانے کے احکامات دے دئیے

یہ اقدام غزہ پٹی میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت کے بعد احتجاجا اٹھایا ،ترک وزارت خارجہ

بدھ 16 مئی 2018 13:38

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ترک وزارت خارجہ نے استنبول میں تعینات اسرائیلی قونصل جنرل کو بھی ترکی چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے وطن واپس جائیں۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ پیش رفت بدھ کی صبح ہوئی جبکہ ایک روزقبل ترک میں تعینات اسرائیلی سفیر کو بھی واپس جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔

انقرہ حکومت نے یہ اقدامات غزہ پٹی میں حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی افواج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد احتجاجا اٹھایا ۔ ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال اور امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی پر کڑی تنقید کرتا آیا ہے۔ یہ معاملات اور ان پر انقرہ کی کھلی تنقید، دونوں ملکوں کے مابین ایک سفارتی تنازعے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :