ْہوبارٹ ہریکنز نے بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز فالکنر کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ مئی 16:40

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) آسٹریلوی آل رائونڈر جیمز فالکنر نے بگ بیش لیگ کے اگلے تین سیزن کیلئے ہوبارٹ ہریکنز سے معاہدہ کر لیا، فالکنر سات سیزن تک میلبورن سٹارز کے ساتھ منسلک رہے لیکن اب انہوں نے ہوبارٹ ہریکنز میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور ابتدائی شیڈول کے تحت وہ 2020ء بی بی ایل سیزن تک ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ہوبارٹ ہریکنز حکام کا کہنا ہے کہ فالکنر باصلاحیت اور ورلڈ کلاس آل رائونڈر ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔