باپ نے صدیوں پرانی روایت بدل کر رکھ دی
بیٹے کے بورڈ کے امتحانات میں فیل ہونے پر سزا دینے کی بجائے کچھ ایسا کر ڈالا جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی! بیٹے کے امتحانات میں ناکام ہونے پر والد نے پارٹی دے دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 مئی 2018 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ میں نے یہ پارٹی اس لیے دی کیونکہ میں اپنے بیٹے کی مستقبل کے لیے حوصلہ افزائی کرنا چاہتا تھا۔
امتحان میں ناکامی پر کچھ طلبا تو ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور کچھ ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے کا اتنہائی قدم تک اُٹھا لیتے ہیں۔ میں ایسے بچوں ، ایسے طلبا کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بورڈ امتحانات زندگی کے آخری امتحانات نہیں ہیں، ابھی زندگی میں اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ باقی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سریندرا کی جانب سے دی گئی اس پارٹی میں نہ صرف پٹاخے چلائے گئے بلکہ پارٹی میں آئے دوست احباب میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ سریندرا کے بیٹے نے والد کی اس سرپرائز پارٹی پر اپنے والد سے عہد کیاکہ وہ آئندہ مزید محنت اور لگن سے پڑھائی کرے گا تاکہ امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ آشو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد کی اس سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔میں آئندہ تعلیمی سال میں بھرپور کوشش کروں گا کہ مزید محنت کروں اور اچھے نمبر لے کر امتحان میں پاس ہو سکوں۔سوشل میڈیا صارفین نے سریندرا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی سوچ ہے، معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دینے کا اس سے اچھا اور کوئی راستہ نہیں ہو سکتا۔ تمام والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں اور ایک امتحان میں ناکامی پر ان کی اتنی حوصلہ شکنی نہ کریں کہ وہ کوئی انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہو جائیں،اس کے برعکس اپنے بچوں کو پیار اور اعتماد سے سمجھائیں تاکہ ان کی خود اعتمادی کو بھی ٹھیس نہ پہنچے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.