محمدعباس نے محمد آصف سے اہم اعزاز چھین لیا

محمد عباس نے گزشتہ8 سالوں میں پاکستانی فاسٹ بولروں کی جانب سے بہترین بولنگ کارکردگی کا اعزاز اپنے نام کیا

بدھ 16 مئی 2018 21:42

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عباس نے آئرلینڈکے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں منفرد اعزاز پالیا ہے ۔ انہوں نے گزشتہ آٹھ سالوں میں پاکستانی فاسٹ بولروں کی جانب سے بہترین بولنگ کارکردگی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

محمدعباس نے آئرلینڈکے خلاف ڈبلن ٹیسٹ میں مجموعی طورپر 110رنز کے عوض 9وکٹیں حاصل کیں جو جنوری 2010 سے کسی بھی پاکستانی فاسٹ بولرکی جانب سے ایک میچ میں حاصل کردہ وکٹوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز محمد آصف کو حاصل تھا جس نے جنوری 2010 میں آسٹریلیاکے خلاف سڈنی کے مقام پر 94رنز دیکر آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اب رواں دہائی میں بہترین بولنگ کا قومی اعزاز محمد عباس کے نام ہوگیاہے۔2010 سے محمد عباس کے علاوہ کوئی اور پاکستانی فاسٹ بولر ایک ٹیسٹ میچ میںآٹھ سے زائد وکٹیں نہیں لے سکاہے جبکہ میچ میں آٹھ وکٹوں کا کارنامہ صرف محمد آصف، اعزازچیمہ،عمرگل اور جنید خان کی جانب سے سامنے ایک ایک بار سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :