اے این پی کے صوبائی صدر شاہی سید کا اظہار تعزیت

بدھ 16 مئی 2018 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید ، جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے ضلع شرقی یونین کونسل نمبر 29 ، محمد خان گوٹھ (سہراب گوٹھ)وارڈ کے عمر باد شاہ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ ار رنج کا اظہار کیا ہے مشترکہ تعزیتی بیان میں دونوں رہنمائوں نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں عمر باد شاہ کے ساتھ شریک ہے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ء فرمائے ،دریں اثناء پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،کلچرل سیکریٹری نوراللہ اچکزئی سمیت دیگر رہنمائوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں نے عمر باد شاہ کے گھر جاکر ان سے اظہا رتعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔