فلپائن نے روزگار کے لئے کویت جانے کے خواہاں شہریوں پر عائد پابندی ختم کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 10:10

فلپائن نے روزگار کے لئے کویت جانے کے خواہاں شہریوں پر عائد پابندی ختم ..
منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) فلپائن نے روزگار کے سلسلے میں کویت جانے کے خواہاں اپنے شہریوں پر عائد پابندی ختم کردی ۔فلپائنی حکومت کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائنی صدر کے ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر نے سیکرٹری سلویسٹر بیلو کو کویت میں فلپائنی ورکروں کو بھیجنے پر عائد پابندی مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل ہی کویت اور فلپائن کے درمیان ہزاروں فلپائنی تارکین وطن ورکروں کی ملازمتوں کو باضابطہ بنانے اور تحفظ کے لیے ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔اس کے تحت فلپائنی خادماؤں کو اپنے سیل فون اور پاسپورٹس بعض شرائط کے ساتھ پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :