سعودی تاجر خاتون کو مملکت میں پہلا فلمی اجازت نامہ

جمعرات 17 مئی 2018 10:10

سعودی تاجر خاتون کو مملکت میں پہلا فلمی اجازت نامہ
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سعودی تاجر خاتون خلود عطار کو حکام کی جانب سے پہلا فلمی اجازت نامہ مل گیا۔ سعودی اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خلود کا کہناہے کہ وہ فلمیں درآمد کرکے تقسیم کریںگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فلمسازی کا مستقبل عظیم الشان ہے،وہ چاہتی ہیں کہ غیر ملکی فلموں کے بجائے سعودی فلموں کی تیاری پر توجہ مرکوز کی جائے۔خلود عطار نے کہا کہ وہ سعودی آرٹ کونسل کی ممبر ہیں۔ انہیں فلمی اجازت نامے کے اجراء میں کوئی مشکل پیش نہیںآئی۔

متعلقہ عنوان :