ہماری پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہی،آئندہ بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہے گی، جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 14:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہی اور آئندہ بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ روزہ رکھنا اور ایک ساتھ عید کرنا بڑا مسئلہ بنا لیا ہے۔ مگر اصولی طور پر حکومت کے اعلان کے مطابق روزہ رکھنا اور عید منانا ضروری ہے۔