چین؛غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کے عمل کو مزید آسان بنایا جائیگا،چینی ریاستی کونسل

جمعرات مئی 17:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک رسمی اجلاس کی صدارت کی،جس میں سرکاری خدمات کو مزید موثر بنانے اور غیرملکی صنعتی وتجارتی اداروں کی سرمایہ کاری کیلئے مزیدسہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔چینی نشریاتی ادارے کے مطابق اجلاس میں اصلی معیشت کی لاجسٹک لاگت میں مزید کمی لانے کے اقدامات کا تعین بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 30 جون سے چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کا نظام مزید آسان ہوگا اور دورانیہ بھی مزید مختصر ہوگا۔بینکوں،کسٹم ہائوس،محصولات،،زرمبادلہ سمیت دیگر معلومات کا جلد اشتراک ہوگا۔ان اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائیگا۔اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم مئی 2018ء سے 31 دسمبر 2019ء تک لاجسٹک اداروں کی جانب سے کرایہ لینے والے گوداموں کیلئے زمین کے استعمال کے ٹیکس کو کم کیا جائیگا۔اجلاس میں لاجسٹکس کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :