سنٹر فار رورل اکانومی کے زیر اہتمام پاکستان میں کامیاب دیہی ترقی کے ماڈل سے متعلق سیمینار کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سنٹر فار رورل اکانومی (سی آر ای) کے زیر اہتمام پاکستان میں کامیاب دیہی ترقی کے ماڈل سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی پاکستان میں نمائندہ مینا ڈائو لیچائی تھیں۔ سی آر ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمار ارشاد نے سیمینار کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں دیہی ترقی کی اہمیت اور اس سے متعلق پلاننگ کمیشن کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی اور فوڈ سیکورٹی اور پلاننگ کمیشن کے ممبر محمد عظیم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں سی آر ای کی ضرورت اور اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس موقع پر ایف اے او کی نمائندہ مس مینا نے کہا کہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے دیہی ترقی سے متعلق مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی سے نہ صرف معاشی گروتھ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ فی کس آمدنی، پیداوار، سماجی فلاح اور لوگوں کے معیار زندگی کے ساتھ ساتھ صحت، تعلیم، سینی ٹیشن اور ماحولیات پر بھی اثرات پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :