آئی پی ایل میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 18 مئی 2018 09:50

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں کل ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں راجستھان رائلز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں جے پور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں حیدرآباد میں پنجہ آزما ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور کل لیگ کے 53 ویں میچ میں راجستھان رائلز اور رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں جے پور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 54واں میچ سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان حیدرآباد میں کھیلا جائیگا۔

لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم ٹیبل پر سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے، رائلز چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے جبکہ راجستھان رائلز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔