بیلجیئم کے سائیکلسٹ ثام بینٹ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا

جمعہ 18 مئی 2018 09:50

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) بیلجیئمکے سائیکلسٹ ثام بینٹ نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ جیت لیا، برطانیہ کے سیمن یاٹس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ 214 کلو میٹر پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کے بارہویں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم بیلجیئمکے سائیکلسٹ ثام بینٹ نے انتہائی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے، 49 منٹس اور 34 سیکنڈز میں طے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ہالینڈ کے ڈینی وان پوپل 4 گھنٹے، 49 منٹس اور 34 سیکنڈز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے اور اٹلی کے نکولو بونیفازیوو نے مطلوبہ ہدف 4 گھنٹے، 49 منٹس اور 34 سیکنڈز میں طے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس میں برطانیہ کے سیمن یاٹس کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :