امریکا اور متحدہ عرب امارات اوپن سکائی کے حوالے سے متفق

جمعہ 18 مئی 2018 11:10

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) امریکا اور متحدہ عرب امارات دونوں ملکوں کے درمیان اوپن سکائی کے معاہدے کے حوالے سے مفاہمت تک پہنچ گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات مالی شفافیت پر آمادہ ہو گیا ہے اورمتحدہ اماراتی فضائی کمپنیاں امریکا سے کسی تیسرے ملک کے لئے پروازیں چلانے کے حق کی رٴْو سے اب کمرشل طیاروں کے نئے رٴْوٹس کی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ امریکا اور امارات نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد امریکا کے اٴْن دعوؤں کا تصفیہ کرنا ہے کہ خلیجی فضائی کپنیوں کو حکومتی سپورٹ مل رہی ہے۔رضاکارانہ معاہدے کا اطلاق اتحاد ایئرویز اور ایمریٹس ایئرلائز پر ہو گا۔امریکی فضائی کمپنیاں 2015ء سے امریکی حکومت پر زور دے رہی ہیں کہ اوپن سکائی کے معاہدوں کے تحت مشرق وسطی میں تین بڑی فضائی کمپنیوں کے تصرفات کو چیلنج کیا جائے۔امریکی فضائی کمپنیوں کا اس بات پر استدلال ہے کہ خلیجی فضائی کمپنیوں کو گزشتہ دس برسوں کے دوران اپنی حکومتوں کی جانب سے 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی غیر اٴْصولی سپورٹ حاصل ہوئی۔