کاشتکار سورج مکھی کی برداشت بروقت مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

جمعہ 18 مئی 2018 11:10

قصور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی بروقت برداشت مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سورج مکھی کے پھولوں کی پشت سنہری ہوجائے‘ زردپتیاں خشک ہو کر گرجائیں‘ سبزپتیوں کا تقریباً آدھا حصہ بھورا ہوجائے اوربیج پک کر سخت ہوجائیں تو پانچ یا چھ روز کے بعد فصل کو کمبائن ہارویسٹر کی مدد سے کاٹ لیں‘سورج مکھی کے سٹوں کو ڈھیر کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس میں فصل کی نمی زیادہ ہونے کے باعث الی لگنے کا خدشہ ہوتاہے۔