اچھی خان اور مہک نور کی پشتو فلموں کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل

جمعہ 18 مئی 2018 13:09

اچھی خان اور مہک نور کی پشتو فلموں کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) اداکار اچھی خان اور مہک نور کی پشتو فلموں کی شوٹنگ آخری مراحل میں داخل ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مہک نور اور اداکار اچھی خان کی عید الفطر پر تین تین پشتو فلمیں فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اور دونوں آج کل بالا کوٹ اور کاغان میں فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد فلموں کی ایڈیٹنگ کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا اور تینوں فلموں کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :