ٹیسٹ چمپئن شپ کو دلچسپ بنانے کیلئے نئے قوانین پر غور شروع

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ میزبان بورڈ کریگا ،ْآئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہو گا پچ خراب قرار دینے کی صورت میں مہمان ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ،ْذرائع

جمعہ 18 مئی 2018 13:24

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کو دلچسپ بنانے کے لئے نئے قوانین پر غور شروع کر دیا ہے ۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہو گا جس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لئے نئی پلئینگ کنڈیشنز پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز ورلڈ کپ 2019 کے بعد ہو گا جس میں 9 ٹیمیں شریک ہوں گی ،ْ فائنل 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

چمپئن شپ کے دوران ٹاس نہ کرانے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے قوانین بنائے جائیں گے۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ میزبان بورڈ کرے گا جبکہ میچ میں استعمال ہونے والی گیند کا انتخاب بھی مہمان ٹیم کے کرنے کی تجویز ہے۔پچ خراب قرار دینے کی صورت میں مہمان ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔فائنل ڈرا ہونے کی صورت میں لیگ میں ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :