غصے میں بپھری ہوئی کیرولینا پلسکووا نے میچ کے اختتام پر ریکٹ مار مار کر امپائر کی چیئر توڑڈالی

جمعہ 18 مئی 2018 13:24

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) غصے میں بپھری ہوئی کیرولینا پلسکووا نے میچ کے اختتام پر ریکٹ مار مار کر امپائر کی چیئر توڑڈالی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کیرولینا پلسکووا کو گذشتہ دن دوسرے رائونڈ میں یونانی پلیئر ماریا سے کاری کو شکست ہوگئی تھی تاہم اختتام پر کھلاڑی سے مصافحہ کرنے کے بعد سائیڈ لائن پر آنے کے فوری بعد کیرولینا نے غیرمتوقع طور پر ریکٹ زور زور سے امپائر مارٹا مورزینسکا کی چیئر پر مارنا شروع کردیا جس سے ان کی چیئر پر گڑھا پڑگیا۔

دوران میچ چیئر امپائر کے بیس لائن فیصلے پر کیرولینا کو ان پر شدید غصہ تھا اور انھوں نے اس کا اظہار ریکٹ سے چیئر کو توڑ کر کردیا۔کیرولینا کی جڑواں بہن کرسٹینا بھی ٹینس پلیئر ہیں، انھوں نے اس واقعہ کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں نے اس سے قبل ایسا برا فیصلہ نہیں دیکھا ، میں انھیں دوبارہ اپنا یا اپنی بہن کے کسی میچ میں امپائر نگ کرتے ہوئے دیکھنا پسند نہیں کروں گی۔

متعلقہ عنوان :