امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کر سکتا،مہدی شریفی نیک نفس

جمعہ 18 مئی 2018 15:10

امریکی اقدامات ایران کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کر سکتا،مہدی ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اس کی پیٹروکیمیکل برآمدات کو متاثر نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ایران کی پیٹرو کیمیکل کمرشل کمپنی کے منیجینگ ڈائریکٹرمہدی شریفی نیک نفس نے ایرانی خبر رساں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکا کے الگ ہونے یا پابندیاں لگانے کے باوجود ایران کی پیٹروکیمیل صنعت اور مصنوعات کی برآمدات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے دور میں پیٹروکیمیکل برآمدات سے متعلق تعمیری حکمت عملی اپنائی گئی جس کا مقصد برآمدات کے عمل کو ہر قسم کے نقصانات نے بچانا تھا تاہم آج بھی اسی حکمت عملی کے ذریعے پیٹروکیمیکل برآمدات کا سلسلہ جاری ہے اور اس پر امریکاکے حالیہ اقدامات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا

متعلقہ عنوان :