اسکول اینڈ اکیڈمیز انڈر 16 چمپئن شپ: یونک اسٹار نے ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی کو 1-0 سے ہرا دیا

جمعہ 18 مئی 2018 17:24

اسکول اینڈ اکیڈمیز انڈر 16 چمپئن شپ: یونک اسٹار نے ابراہیم علی بھائی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) لیثررلیگس نے اسکول اینڈ اکیڈمیز انڈر16چمپئن شپ کا اورنگی میں بھی افتتاح کردیا ۔ ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول اورنگی نمبر 5کے گراؤنڈپر 16گرلز اینڈ بوائز کی اسکول اور اکیڈمیز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جنہیں 8,8کے دو ڈویثرن پریمئر اور ڈویثرن ون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گرلز اینڈ بوائز ٹیموں کے علیحدہ علیحدہ افتتاحی میچز کھیلے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ویسٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی کا گیند کو کک لگا کر چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔یونک اسٹار اسکول اور ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ اسکول کی گرلز ٹیموں نے افتتاحی میچ میں حصہ لیا ۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا گیا لیکن فائنل وسل پر یونک اسٹار اسکول کی ٹیم 1-0کی فیصلہ کن کامیابی کے ساتھ میدان سے باہر آئی۔

(جاری ہے)

الما نے میچ کا واحد گول بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنا رکیا جبکہ بوائز میں اسلامک بیکن ہاؤس نے ڈی جے ویثرن کو 2-0سے مات دی۔ فاتح ٹیم کیلئے اسد اور سمیر نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔مہمان خصوصی سراج الدین کا وقفہ کے دوران گرلز اور بوائز ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ۔ افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم ڈسٹرکٹ ویسٹ میں لیثرر لیگس کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے اسکول لیول پر عرصہ دراز کے بعد فٹبال کھیل کو دوبارہ زندگی دی ہے ۔

ماضی میں کیپٹن عمر، علی نواز، قیوم چنگیزی، ایوب ڈار، غلام ربانی ، غلام سرورسینئر نے اسکول کی سطح سے ہی فٹبال کھیل کا آغاز کیااور قومی ٹیم کی قیادت کا تاج بھی ان کے سر سجا۔ لیکن بدقسمتی سے اسکول لیول پر صحت مند سرگرمیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ جس کے باعث نوجوانوں کی دلچسپی کھیلوں سے کم ہوتی جارہی ہے ۔ ایسے میں لیثرر لیگز کا اسکول فٹبال کو ازسر نو شروع کرنے کا قابل تحسین اقدام کو ہم بھرپور سپورٹ کریں گے اور جہاں بھی لیثررلیگس کو ہماری سپورٹ کی ضرورت ہوگی ہم ہر ممکن ان کیلئے آسانیاں فراہم کریں گے۔

اس موقع پر میڈم شاہدہ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(گرلز) ویسٹ،کوارڈنیٹر ویسٹ محمد زاکر، پرنسپل ابراہیم علی بھائی اسکول ، عبدالحفیظ مہر اور میڈم حاجرہ، یونک اسٹار اسکول کے پرنسپل شاہد ، نصرا شاہد، آرگنائزر ذاکر خان، لیثررلیگس کے ایریا منیجر کراچی ریاض احمد، کوچ محمد فاروق(کے پی ٹی)، محمد فیاض (کے یو)، محمد شکیل، محمد یوسف(ینگ مسلم)، ریفری داد رحمن اور رضوان خان و دیگر بھی موجود تھے۔

چمپئپن شپ کے باقاعدہ مقابلوں کا آغاز عیدالفطر کے بعد ہوگا۔ریاض احمدکے مطابق 8گرلز ٹیمیں ابراہیم علی بھائی گرلزاورنگی 5 (بلیو) اینڈ (گرین)، یونک اسٹاراسکول، المعیار اکیڈمی، ڈی جے وژن گرامر، کے یو اورنگی اکیڈمی، اسلامک بیکن ہاؤس، ابراہیم علی بھائی گرلز پرائمری اسکول اورنگی 5 جبکہ بوائز ٹیموں میں ابراہیم علی بھائی اسکول اورنگی 5، یونک اسٹار، المعیار اکیڈمی، ڈی جے وژن گرامراسکول، کے یو اورنگی اکیڈمی، اسلامک بیکن ہاؤس ، فاطمہ گرامر اسکول اورابراہیم علی بھائی میموریل سیکنڈری اسکول کی ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :